Mar Jayeinge Toh Kisi Ke Lab Pe Naam Hoga

/Ghazal/Sad Urdu Poetry/

مر جائیں گے تو کسی کے لب پہ نام ہو گا
ماتم ہو گا کہیں، کہیں شہنائیوں کا اہتمام ہو گا

کوئی روئے گا یاد کر کے وفائیں
لبوں پہ کسی کے خوشیوں کا جام ہو گا

دولت اپنی ہاتھوں میں لے کہ ڈھونڈے گا کوئی
نہ ملیں گے ہم، قیمت ہماری نہ کوئی دام ہو گا

کم ہو گا جب شبابِ الفت کسی پہ عامرؔ
کر کے یاد تڑپے گا، معاملہ یہ سر عام ہو گا

  • By:

Aamir Na Kar Jeet Ki Lagan Ab, Jaane Kab

/Ghazal/Urdu Love Poetry/

Aamir Na Kar Jeet Ki Lagan Ab,
Jaane Kab Ka Hai Tu Haar Aaya

کچھ بات ہے کہ خیال یار آیا
ایک بار نہ ہی بلکہ بار بار آیا

بھول چکا تھا سب چوٹیں دل کی
یہ کیا کہ پھر زخم فگار آیا

وہ زمانے کی سازش وہ اپنوں کا ستم
کچھ نہیں بس یاد اک اک وار آیا

بتائے تو کوئی جا کہ صاحب کو
چلتے چلتے یہاں تک اس کا طلبگار آیا

عامر نہ کر جیت کی لگن اب
جانے کب کا ہے تو ہار آیا

 

  • By: